بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی کوشش ہوئی تو سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم دوں گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی(Faisal Karim Kundi) نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ، ایمرجنسی لگانے یا دونوں اختیارات استعمال کرنے سے متعلق معاملات پر آج گفتگو ہوئی ہے، تاہم حتمی فیصلے کابینہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مزید مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہنرمندوں کے لیے آسٹریا میں ملازمت کا سنہرا موقع

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں، جن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔