بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمرجنسی کا نفاذ سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری اقدام؛ بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر(Barrister Gohar) نےخیبرپختونخوامیں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےخیبرپختونخوامیں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعداپنے بیان میں کہاکہ  عوام اپنے حقوق کے خلاف اقدامات قبول نہیں کریں گے،صوبائی خودمختاری کمزور کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا،عوامی مینڈیٹ اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ آئینی اور قانونی حق ہے،صوبائی خودمختاری کمزور کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ عوامی آواز دبانے کا جواز نہیں، دہشت گردی کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی سے ممکن ہے،صوبوں کو کمزور کرکے وفاق مضبوط نہیں ہوسکتا، مسائل کا حل طاقت نہیں، بامعنی مذاکرات اور سیاسی بصیرت ہے،عوامی مینڈیٹ اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی تاریخ کیا ہے؟ قیامِ پاکستان سے اب تک اہم واقعات

بیرسٹر گوہرنے مزیدکہاکہ وفاق ایمرجنسی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، چند دنوں میں ایمرجنسی کا فیصلہ واپس لیا جاسکتا ہے،وفاق انا چھوڑے اور زمینی حقائق کو سمجھے،جائز مطالبات تسلیم کرکے عوامی جذبات کا احترام کیا جائے،سیاسی فیصلے پر نظرثانی کمزوری نہیں، دانش مندی ہے، ایمرجنسی سے ملک کو مزید سیاسی و معاشی نقصان ہوگا،آئین کی حکمرانی ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔