بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کے دوران افغانستان سے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرکے افغانستان سے گولہ بارود منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
پشین کےعلاقہ سرانان میں فورسز نےگودام پرچھاپہ مارکر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑلی جس سے 3آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز، مشین گن، دستی بم، راکٹس اوربھاری مقدارمیں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
کارروائی کے بعد علاقے میں دہشتگرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر تا حال سرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان میں قیام امن اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع بارکھان میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈیپارٹمنٹ نے بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ اس دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ‘ردالفتنہ۔3’ کے تحت فورسز بشمول پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے مستونگ کےعلاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک کیے ار ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا۔
اسی طرح 3 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
مزید پڑھیں:پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔









