پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے،اداکارہ نے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے اور خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
34 سالہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے ہوئے نظر آرہی ہیں،تصویر میں بچے کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپایا گیا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی، الحمدللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی،اور میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
مزید پڑھیں:سپرہائی وے معمار موڑ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو دوست جاں بحق
اداکارہ کی جانب سےخوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔









