بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، گلشن حدید میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی سوسائٹی میں واقع گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر سے 40 سالہ شاہ زیب، 40 سالہ اہلیہ صباء، 5 سالہ بیٹی ایزل اور 4 سالہ بیٹی آریہ کی لاشیں ملیں۔ پانچویں لاش 18 سالہ شمائلہ کی ہے جو شاہ زیب کی بہن ہے۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق شاہ زیب نے مبینہ خودکشی سے پہلے نوٹ بھی لکھا، نوٹ میں شاہ زیب نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کا لکھا۔پولیس کے مطابق لاشیں گراؤنڈ فلور کے کمرے سے ملیں، دروازہ اندر سے بند تھا۔ میاں بیوی کو گولیاں لگی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور فرانزک تحقیقات سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر یا ممکنہ مجرمانہ پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تحقیقات میں پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔