بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرونِ ملک تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش پر کام کر رہے ہیں، سی ای او آرامکو

سعودی تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلنے تک تیل کی عالمی فراہمی دباؤ کا شکار رہے گی۔

آرامکو کے سربراہ کے مطابق خام تیل کی برآمدات کے لیے مزید متبادل راستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ بیرونِ ملک تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کے ذخائر کو دوبارہ مطلوبہ سطح تک پہنچانے میں دو سال لگ سکتے ہیں، جبکہ تیل کی بھاری مقدار فی الحال استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہنگامی ذخائر چھ ارب بیرل سے بھی خاصے کم رہ گئے ہیں، جو ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے آخری دستیاب سہارا ہیں۔

مزید پڑھیں:آئیڈاہو نے 771.1 کلو گرام فرنچ فرائز تیاری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انہوں نے خام تیل کی رسد پر شدید دباؤ اور موجودہ صورتِ حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی تک عالمی توانائی منڈی کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔