بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور،دھواں اور گرد وغبار کے باعث شہر ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

عالمی ایئرمانیٹرز کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 190 سے زائد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں۔

آلودگی کے دوران باہر گھومنے سے اجتناب کریں اور خاص طور پر اگر آپ کسی سانس کی بیماری کا شکار ہیں تو جہاں تک ممکن ہو سکے گھر یا چار دیواری کے اندر رہیں۔

فضائی آلودگی کے دوران دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھیں اور اگر گھر میں ایئر پیوریفائرز ہیں تو اُن کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

سموگ کے دوران کھلے ماحول یا علاقے میں جاگنگ اور ورزش سے اجتناب کریں۔ اگر آپ نے ہر صورت ورزش کرنی ہے تو گھر کے اندر ہوادار جگہ پر کریں۔

فضائی آلودگی کے دوران جب بھی باہر جانا چاہیں تو ماسک کا ضرور استعمال کریں۔ سموگ کے دوران باہر جاتے وقت این 95 یا این 99 ماسک استعمال کریں تاکہ سانس لیتے وقت نقصان دہ مواد آسانی سے فلٹر ہو سکے۔

فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی ہے، اس لیے سموگ کے دوران اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ یا کار پول کا استعمال کریں۔ اس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے گی جس سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

مزید پرھیں:نظامِ شمسی سے باہر موسمی اور فضائی نظام کو سمجھنے میں اہم پیشرفت

اپنے گھر میں ایئر پیوریفائرز کا استعمال لازمی کریں۔ ایئر پیوریفائرز سے گھر کے اندر موجود آلودہ ذرے صاف ہوتے ہیں جس سے تمام گھر والوں کو صاف ہوا ملتی ہے۔