اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمااسلام (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010 سے اپنائے گئےموقف پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کاایجنٹ ہے اور وہ اوراسکی پارٹی غیرملکی طاقتوں کےایجنڈےپرہے اور انہی کےفنڈز پریہ پاکستان کےمفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔اپنے ٹویٹس میں مولانافضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو عالمی چور، منی لانڈرر، جھوٹا،بددیانت اور پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والا ثابت کردیا ہے جس کے بعد حکومت کو فوری طور پر اس کی تاحیات نااہلی اور اس کی پارٹی پرپابندی عائد کرنے کی کارووائی شروع کرنی چاہیے۔
آج کے الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010 سے اپنائے گئےموقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ھے کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کاایجنٹ ھے اور وہ اوراسکی پارٹی غیرملکی طاقتوں کےایجنڈےپرھے اور انہی کےفنڈز پریہ پاکستان کےمفادات کے خلاف کام کررھے ھیں۔
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) August 2, 2022









