یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ نے بچے کے ماہانہ خرچے اور جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے دعویٰ دائر کردیا۔ گارڈین کورٹ نے رجب بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ نے شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں گھر سے بے دخل کردیا اور طلاق کا نوٹس بھی بھجوا دیا ہے، تاہم طلاق تاحال مؤثر نہیں ہوئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شادی کے وقت ان کے والدین نے 87 لاکھ 92 ہزار روپے مالیت کا جہیز دیا تھا، لیکن رجب بٹ کی فیملی نے تاحال سامان واپس نہیں کیا۔عدالت سامان واپس کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف
درخواست گزار کے مطابق رجب بٹ کا ایک بیٹا کیوان ہے، جس کے اخراجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔ رجب بٹ کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے لہٰذا عدالت بچے اور اہلیہ کے لیے ماہانہ خرچہ مقرر کرنے کا حکم دے۔ دعوے میں بیٹے کے لیے ماہانہ 5 لاکھ روپے اور اپنے لیے دو لاکھ روپے خرچہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔









