بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار، عمانی وزیر خارجہ ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو ہونے والی یہ ملاقات پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس سے قبل خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ عوامی روابط کے فروغ کو بھی اہم قرار دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی۔

مزید پڑھیں:سردی کی آمد، دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،گرم ملبوسات کا استعمال شروع

عمانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ امنگوں کی تعریف کی۔