اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے اور نہ ٹرائبیونل۔ نعرہ فارن فنڈنگ کا تھا، فیصلہ ممنوعہ فنڈنگ پر آیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعوان نے کہا کہ جہاں قانون کے بجائے ن کا خیال کیا جائے،پی ٹی آئی سے امتیازی سلوک سمجھ میں آتا ہے۔ فیصلہ مکمل طور پر غیر آئینی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے اور نہ ٹرائبیونل۔ نعرہ فارن فنڈنگ کا تھا، فیصلہ ممنوعہ فنڈنگ پر آیا۔ جہاں قانون کے بجائے ن کا خیال کیا جائے، PTI سے امتیازی سلوک سمجھ میں آتا ہے۔ فیصلہpatently illegalہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) August 2, 2022








