بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

T-20 رینکنگ، معاذ صداقت کی لمبی چھلانگ، 187 سے  45 ویں نمبر پر آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق معاذ صداقت 187 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 45ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ صائم ایوب 4 درجے تنزلی سے 42ویں نمبر پر چلے گئے۔

بابر اعظم اور حسن نواز بھی تین تین درجے تنزلی سے بالترتیب 48ویں اور 52ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:ایران کیخلاف ’’مدر آف آل بمز‘‘ چلانے کی تیاری، نئے جنگی منصوبےکا انکشاف

بولنگ میں ابرار احمد ایک درجہ تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ سلمان مرزا 9 درجے ترقی سے 14ویں پوزیشن پر آگئے۔