بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کا غربت کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف(Maryam Nawaz Sharif) نے کہا ہے کہ صوبے میں غربت کے خاتمے کے لیے مستقل اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غریب طبقات کو نعروں کے بجائے ٹھوس معاشی پالیسیوں اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر، پرواز کارڈ، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے غریب طبقات کی معاونت کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق دیہی علاقوں میں خواتین کو ہنرمندی کے پروگراموں اور بلا سود قرضوں کے ذریعے معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے، جبکہ دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:روس پر نئی پابندیاں معطل، ایران میں بات کرنے کیلئے کوئی نہیں بچا: ٹرمپ

مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی غریب اور بے زمین دیہی افراد کو 10 سال کے لیے لیز پر فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے، زرعی پیداوار بڑھانے اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین اور ہنرمند افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔