پاکستان کے معروف انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز گروپ، سنرجی گروپ نے حال ہی میں ملائیشیا میں منعقد ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026میں مزید دو بین الاقوامی اعزازات حاصل کر کے اپنی کامیابیوں کی فہرست میں اضافہ کر لیا ہے۔
گروپ کی ذیلی کمپنی سائنائٹ ڈیجیٹل نےلائلٹی اینڈ ایکوزیشن کیٹیگری میں کے ایف سی پاکستان کی چیمپئنز ڈیل، کیمپین دیل ، گولڈ ڈریگن ایوارڈ جیتا۔ یہ کیمپین ائی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
سنرجی گروپ کی ایک اور ذیلی کمپنی، سنرجی ایڈورٹائزنگ نے پروڈکٹ لانچ اینڈ ریلانچ کیٹیگری میں پاکستان اسٹیٹ ائل (پی ایس او) کی بلیز ایکسٹریم کیمپین پر برونز ڈریگن ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کیمپین نے ملک کی صفِ اول کی توانائی کمپنی، پی ایس او کی جانب سے روزمر طرزِ زندگی پر مبنی، اعلیٰ کارکردگی، اور مکمل طور پر سنتھیٹک 10W-40 فور اسٹروک موٹرسائیکل انجن آئل کو روزانہ سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں اور ہیوی بائیک کے شوقین افراد، دونوں کے لیے ایک پریمیم اپ گریڈ کے طور پر پیش کیا۔
اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سنرجی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او، احمد کپاڈیہ نے کہا “ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے، کیونکہ ہماری ٹیم نے ایک بار پھر بین الاقوامی ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
ہماری عالمی معیار کی کیمپینز کو ملائیشیا میں گولڈ، اوربرونز ڈریگنز سے نوازا گیا ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہمارے اعلیٰ معیارِ کارکردگی کی بدولت ہم دیگر معتبر بین الاقوامی ایونٹس میں بھی متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں۔
یہ ہمارے جدت پسند انداز، تخلیقی کہانی گوئی اور بہترین عمل درآمد کا عکاس ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ان عظیم کامیابیوں کے حصول میں ہمارے ساتھ کام کیا۔ڈریگنز
مزید پڑھیں:وزیرخزانہ، جے پی مورگن وفد ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے پر گفتگو
آف ایشیا کی سالانہ تقریب ملائیشیا میں منعقد ہوتی ہے، جس کا مقصد پورے ایشیا کے معروف برانڈ مالکان اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی شاندار کامیابیوں، تخلیقی مہارت اور جدید کمیونیکیشن و میڈیا حکمتِ عملیوں کو سراہنا ہے۔









