امریکی ریاست اوہائیو کی ایک گھوڑی جینی نے اپنی غیرمعمولی لمبی دم کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔
جینی کی دم کی باضابطہ پیمائش کی گئی تو اس کی لمبائی 13 فٹ 6 انچ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اسے عالمی ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا۔
جینی کی مالکن میکنزی لو اور ریچل ایسٹس ہیں،جینی کو 2019 میں میکنزی لو کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد:H-9 اتوار بازار کی بندش، تاجر سراپا احتجاج، شہریوں کو مشکلات
میکنزی لو کےمطابق جینی کوخریدنے سے پہلے انہیں بتایاگیا تھا کہ بچپن میں جینی نے اپنی دم خود ہی کھینچ کراکھاڑ لی تھی،جب جینی انکے پاس آئی تو اس کی دم زمین کو چھوتی تھی، تاہم اس وقت وہ موجودہ لمبائی جتنی نہیں تھی۔









