بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین سی ڈی اے فوری اخبار مارکیٹ کو ڈی سیل کریں، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین و موتمر عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل راجہ محمد ظفر الحق نے آب پارہ اخبار مارکیٹ اسلام آباد کوسیل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ نقوی سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور مداخلت کر کے اخبار مارکیٹ کو دوبارہ اخبار فروش یونین کے حوالے کریں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی اے کا اخبار فروش مارکیٹ سیل کرنے کا اقدام نہ صرف اخبار فروش جیسے محنت کش طبقہ کو رزق حلال کمانے سے روکنے کی کوشش ہے بلکہ حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے بڑھانے کی دانستہ کوشش ہے ۔

اس سے اخبار فروشوں اور حکومت کے درمیان ایک نئی محاذ آرائی شروع ہو جائے گی۔ کچھ عناصر دانستہ میڈیا کے ساتھ غیر دوستانہ رویہ اختیار کر کے حکومت کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا ہماری شرائط پوری کر دے، آبنائے ہرمز کھول دینگے، عباس عراقچی

انہوں کہا کہ 1982 میں وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے یہ مارکیٹ اخبار فروش یونین کو الاٹ کروائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے کو فوری طور اخبار مارکیٹ ڈی سیل کر کے اخبار فروش یونین کے ساتھ تنازعات خوش اسلوبی سے طے کرنے چاہیں۔