بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا ہماری شرائط پوری کر دے، آبنائے ہرمز کھول دینگے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے سامنے اپنا 7 روزہ منصوبہ پیش کرچکے۔ امریکی حکام کے کچھ اعتراضات اور تجاویز ہیں جن کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔

بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا واقعی سنجیدہ ہے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا راستہ بالکل واضح ہے۔ ہماری شرائط پوری کر دے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ ساتویں روز مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جو شرائط رکھی ہیں وہ نہ غیر معمولی ہیں اور نہ ہی غیر معقول، یہ وہی شرائط ہیں جن کی پابندی کا امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں عہد کرچکا تھا۔

مزید پڑھیں:مالدیپ کے صدر کا 11 سال بعد دورہ پاکستان، دفاع و سرمایہ کاری پر مذاکرات متوقع

انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کیلئے سابقہ جنگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہیں، ہمارا جواب ہمیشہ واضح رہا ہے، دھمکیوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ ایران سفارت کاری، عقل و دانش اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو وہ پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔