بالی ووڈ کی معروف جوڑی رشمیکا مندانا(Rashmika Mandana) اور وجے دیوراکونڈا نے اپنی شادی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے حال ہی میں ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 9 میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس شو کے دوران میزبان کرن جوہر نے اس جوڑی سے یہ سوال پوچھا کہ دونوں میں سے شادی کے لیے پہلے کس نے پروپوز کیا؟
اس سوال کے جواب میں رشمیکا مندانا نے نفی میں سر ہلا دیا جب کہ وجے دیوراکونڈا نے کہانی سنانا شروع کر دی اور بتایا کہ رشمیکا مجھ سے مسلسل کہتی رہیں ’چلو شادی کر لیتے ہیں‘ اور یہ بات میں تقریباً 100 مرتبہ سن چکا تھا۔
مزید پڑھیں:وسیم اکرم نے 50 سال سے بڑی عمر، شنیرا اکرم نے کم عمر افراد کو اہم مشورہ دے دیا
کرن جوہر نے حیرت سے رشمیکا مندانا سے اس بات کی تصدیق چاہی تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں پورے ایک سال تک انہیں شادی کے لیے آمادہ کرتی رہی۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے 2018ء کی تیلگو فلم ’گیتا گووندم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس کے بعد دونوں فلم ’ڈیئر کامریڈ‘ میں بھی نظر آئے۔
دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کے باعث طویل عرصے تک دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں ہوتی رہیں لیکن اس جوڑی نے اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا کی نظروں سے دور رکھا اور پھر فروری 2026ء میں شادی کر لی۔









