وزیراعظم اپنا گھر پروگرام (wazir azam apna ghar program )کے تحت ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد 5کردی گئی ہے۔
ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری دستاویزات میں ٹرانسفر ،پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں جب کہ اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس تر جمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:عروسہ اور بلال قریشی کی شادی خطرے میں؟ اداکارہ کی پوسٹس نے ہلچل مچا دی
وزارت کے مطابق سکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار ضروری دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا ہے۔









