بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پابندیا ں نرم، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم، رسد بڑھنے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے تقریباً 2.1 فیصد گر کر 107.57 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.1 فیصد سستا ہو کر 107.57 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 99.46 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد سامنے آئی، جس کے تحت روس سے متعلق متعدد مجوزہ پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

ان پابندیوں کا نفاذ آئندہ چند روز میں ہونا تھا۔ ان میں روسی مصنوعات پر محصولات اور روسی تیل و گیس خریدنے پر عائد کی جانے والی سزائیں بھی شامل تھیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی جمعہ کو ہونے والے اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جب کاروبار کے اختتام پر قیمتیں 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:سکھر میں ڈاکوؤں نے نجی ہسپتال کے کیشیئر سے 1 کروڑ روپے لوٹ لیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی برآمدات سے متعلق پابندیاں اور محصولات ختم کرنے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔