ڈیرہ مراد جمالی(نیوز ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی میں تنازع پر مخالفین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گھاڑ میں دو گروپوں کے درمیان زمین پر تنازع ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگا۔
واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








