اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا یہ اطلاق صرف کل 21 اکتوبر کے لیے ہوگا، جس کے بعد نئی قیمتیں نافذ العمل ہو جائیں گی۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافےکے مطابقپٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سےکئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان قیمتوں کا اطلاق صرف کل 21 اکتوبر کے لیے ہوگا۔









