محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم(weather) کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادکامطلع جزوی ابر آلودجبکہ پنجاب سمیت مختلف شہروں کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کا موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنےکا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں اسلام آباد میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک بعداز دوپہر مغربی اضلاع میں مطلع جزوری ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔









