بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم پر بچوں کو تنہا چھوڑنے کا الزام

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق(Sania Ashfaq) نے دعویٰ کیا ہے کہ عماد وسیم(Imad Wasim) اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور وہ اکیلے ہی ان کی پرورش کر رہی ہیں اور ان کی بہتر تربیت کر رہی ہیں۔

ثانیہ اشفاق نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عماد وسیم آخری مرتبہ نومبر 2025 میں اپنے بچوں سے ملے تھے۔

ان کے مطابق، اس وقت وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جس کے بعد سے انہوں نے بچوں سے نہ ملاقات کی اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)


انہوں نے کہا کہ صحافی کے پوچھنے پر انہوں نے صرف سچ بتایا ہے بصورت دیگر وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور اکیلے ہی اپنے بچوں کی بہترین دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:نورا ای وی کی الیکٹرک گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان، نرخ 29 لاکھ روپے تک مقرر

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی طلاق 2025 میں ہوگئی تھی۔ دونوں کی علیحدگی کے پس منظر میں ایک دوسری ڈیجیٹل انفلوئنسر انیلا راجا کا نام بھی آرہا ہے، جن سے عماد وسیم نے بعد میں شادی کرلی۔