بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر(Gawadar) میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے کو بارودی مواد اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے پاک کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ فورسز اردگرد کے علاقوں کی تلاشی لے رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر نصب بارودی مواد اور آئی ای ڈیز کا سراغ لگا کر علاقے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل: ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک علاقے کو محفوظ بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔