بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ تنازع سامنے آنے پر انہوں نے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو مشکل وقت میں حوصلہ دیا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی ویڈیو سیریز ’کرکٹرز آن کرکٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈوپلیسی نے کہا کہ اسمتھ کو تنازع کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والا 2016 کا واقعہ یاد آگیا جب ہوبارٹ ٹیسٹ میں گیند کی حالت تبدیل کرنے کے معاملے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدپڑھیں:حریم فاروق کا باڈی شیمنگ پر دوٹوک مؤقف، صبح کا منفرد معمول بھی بتا دیا

ڈوپلیسی کے مطابق اسمتھ نے کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران ذمہ داری قبول کی تو انہیں محسوس ہوا کہ آسٹریلوی کپتان غیر ضروری دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے اسمتھ کو پیغام بھیجا اور مشکل وقت میں مضبوط رہنے کی تلقین کرتے ہوئے حمایت کا یقین دلایا۔


سابق جنوبی افریقی کپتان نے یہ بھی یاد کیا کہ 2016 میں اسمتھ نے ان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کے بجائے ان کا دفاع کیا تھا جس پر جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلوی کھلاڑی کے لیے احترام محسوس کیا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ان سے کپتانی بھی واپس لے لی گئی تھی۔