یوکرین (Ukrine)نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی سپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نظام سٹار لنک اور اس کے فوجی ورژن اسٹار شیلڈ کی سروس دوبارہ بحال ہو گئی ہے جس پر ایک ہفتے سے زائد عرصے سے عائد پابندیوں کے باعث یوکرینی فوجی آپریشنز متاثر ہو رہے تھے اور امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق دونوں نظاموں کی رفتار پابندیوں سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہے اور اب فوج کو مطلوبہ رفتار سے رابطے کی سہولت میسر ہے، جبکہ یوکرینی وزارت دفاع نے بھی کنکشن مستحکم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزیدپڑھیں:ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
رپورٹ کے مطابق، پابندیوں کے دوران رفتار کی حد 160 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کیے جانے سے روسی حملہ آور ڈرونز کو روکنے کی یوکرینی فوج کی صلاحیت متاثر ہوئی اور بعض فوجی آپریشنز منسوخ کرنا پڑے۔









