بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور ڈپٹی گورنر ریاض ریجن پرنس محمد بن عبدالرحمن کے مابین ملاقات

ریاض: (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں متعین سفیرِ پاکستان امیر خرم راٹھور نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپٹی گورنر ریاض ریجن پرنس محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور ڈپٹی گورنر ریاض ریجن پرنس محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کے مابین ہونیوالی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک سعودی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔