چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ کہا پارلیمانی پارٹی کی تجاویز کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کے سامنے رکھاجاتا ہے تاہم فیصلوں کا حتمی اختیار عمران خان کے پاس ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام اختیارات پارلیمانی پارٹی کومنتقل کرنےکی خبروں میں صداقت نہیں۔ پی ٹی آئی کی کورکمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی 3 الگ فورمز ہیں۔
پارٹی امور سے متعلق فیصلوں کا اختیار کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو حاصل ہے جبکہ پارلیمانی پارٹی پارلیمانی معاملات سے متعلق فیصلےکرتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نہایت قابلِ احترام ہے، تجاویزاورسفارشات کوہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:DIK؛ سیکیورٹی فورسز کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے احکامات سے متعلقہ کمیٹیز کو اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ کسی کمیٹی کو اختیارات منتقل کرنے کی خبریں سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔









