اسٹیٹ بینک(State Bank Of Pakistan) نے بینکوں کی سرمایہ کاری کے قواعد میں تبدیلی کردی۔
بینکوں کے لیے کمپنیوں اور مختلف فنڈز میں سرمایہ کاری کی نئی حد مقررکردی گئی،بینکوں کے لیے سرمایہ کاری کی باقاعدہ پالیسی بنانا لازمی قراردیاگیاہے۔
نئے قواعدکے مطابق بینک کسی ایک کمپنی میں اپنے بنیادی سرمائے کا 5 فیصد یا کمپنی کے حصص کا 10 فیصد تک سرمایہ لگا سکیں گے،اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی حد 50 کروڑ روپے یا بینک کے بنیادی سرمائے کا 5 فیصد مقررکی گئی ہے،فِن ٹیک اسٹارٹ اپس پر بھی سرمایہ کاری کے نئے قواعد لاگو ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:سعودی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 5 ہزار ریال مقرر کرنے کا حکم
نئے قواعدکے مطابق میوچل فنڈز اور رئیل اسٹیٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کی حد بھی مقررکی گئی ہے،کسی ایک فنڈ میں سرمایہ کاری بنیادی سرمائے کے 5 فیصد یا فنڈ کے کل یونٹس کے 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی،سرمایہ کاری سے پہلے بینکوں کو مالی حالت، خطرات اور ممکنہ منافع کا جائزہ لینا ہوگا،اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور مختلف فنڈز میں لگائی گئی رقم بھی مجموعی سرمایہ کاری میں شمار ہوگی۔
این آئی ٹی کے یونٹس کو نجکاری تک مخصوص رعایت حاصل رہے گی،سرمایہ کاری سے متعلق دیگر تمام پرانے قواعد برقرار رہیں گے۔









