قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن(Mike Hesson) کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں وہ روایتی پاکستانی لباس شلوار قمیض میں دکھائی دیے۔
چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان آنے والے مائیک ہیسن کے والد کرکٹ کے شوقین ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے لطف اٹھایا۔
View this post on Instagram
پاکستان کی یادگار فتح کے بعد مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور اس یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور پاکستان کی یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلائی۔









