لاہور(ممتا زنیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ثمینہ سعید ،امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور فضائیہ آفیسرز کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھی وطن عزیز پاکستان اور پاک فضائیہ کے قابل فخر آفیسرز تھے –
اللہ تعالٰی انکی شہادتیں قبول فرمائے – پاک فضائیہ کے بہادر جوان وطن عزیز میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔اللہ تعالٰی درجات بلند فرمائے -اللہ تعالی مرحومین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اتنے قابل لیفئیننٹس کی جدائ قوم اور ملک کے لئے بڑا نقصان ہے۔اتنے ہائ رینکنگ آفیسرز طویل عرصے کی تربیت اور تجربہ کی مشقت کا حاصل ہوتے ہیں۔اللہ تعالٰی کسی بھی مزید نقصان سے ملک وقوم کو محفوظ فرمائے۔ہمارے وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت فرمائے آمین









