اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرانے کےلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ریفرنس آئین کے آرٹیکل62اور63کے تحت دائر کیا جائے گا۔نوازشریف کے ساتھ غیررسمی مشاورت کے بعد ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی ،اسی طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگرقیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالنے ،پی ٹی آئی کے بے نامی اکاؤنٹس اور کرمنل کیسز سے متعلق فیصلہ بھی کابینہ کرے گا ۔









