لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی۔
عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں، شہداء کے لئے دعائے مغفرت پیش کرتی ہوں، انسانی ریلیف کے مشن کو مکمل کرتے حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک کہانی سنانا چاہتی ہوں کردار بہت دلچسپ ہیں، کہانی کا عنوان ایک تھا صادق اور امین ہے، صادق و امین نے ہمیشہ بال ٹمپرنگ کی جوا کھیلا، وہ صادق و امین جس کے خلاف امریکی عدالت سے بھی فیصلہ آیا، صادق و امین کو دوسروں کو چور اور الزام لگانے کا شوق تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عجیب نظامِ قدرت ہے جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں، صادق و امین کے پرت کھلتے چلے گئے، زکوتہ کھائی کوئی فرق نہیں پڑتا آٹا ادویات میں ڈاکہ مارا، وہ صادق و امین اس فیملی کو چور چور کہتا تھکتا نہیں تھا وہ تین بار وزیر اعظم دو بار وزیر اعلیٰ رہے ان پر صرف الزامات لگائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج اس شخص کو کہا جا رہا ہے صادق و امین ہے ہاتھ نہ ڈالیں کیونکہ وہ ہینڈ سم بہت ہے، اس کو کچھ نہ کہیں کیونکہ وہ بہت پاپولر ہے، عمران خان نے سرٹیفکیٹ لکھ کر دیا ڈکیتی اور چوری کی لیکن اللہ کی قسم نہیں کھائی، عمران خان کا مسئلہ یہ ہے جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتے رہے آج ان کی ساری زندگی بال بچہ دوست یار فنڈنگ بھی امپورٹڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوری کاغذوں سے ثابت ہو رہی ہے لیکن اللہ کی قسم نہیں کھائی اس لئے ثابت نہیں ہوتا، عارف نقوی کے کیسز نکلے تو وہ بے چارہ ہے فرح گوگی کی کرپشن نکلی تو وہ بے چاری ہے، عمران خان باہر آ کر بتائیں زکوتہ کا پیسہ کھایا تو حساب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کو سیاست میں نہیں گھیسٹنا چاہیئے لیکن والدہ کا نام استعمال کر کے پیسہ اکٹھا کرے تو کس سے پوچھیں؟ وہ صادق و امین جو توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا، فرح گوگی لوٹ کر کھا گئی، کیا ہم کچھ نہ پوچھیں؟ عمران خان کو ماننے والے سن لیں انکی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کو خیالی تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا، فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی، آپ نے حضرت عمر کے قصے سنائے لیکن ایک ارب روپے سے زائد فارن فنڈنگ کی کرپشن کی گئی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مشرک الیکشن کمیشن نے بتا دیا کہ عمران خان چور، ڈاکو اور بددیانت ہے۔
فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی، عظمیٰ بخاری








