پاکستان(Pakistan) میں بینکوں کے لیے نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بینکوں کو یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ اس سے پہلے رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ روپے تھی۔
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، تاہم یہ فیصلہ متعلقہ طریقۂ کار اور ضابطۂ کار کی تکمیل سے مشروط ہے۔
حکومت نے ورچوئل اثاثوں کو بھی انسدادِ منی لانڈرنگ کے نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسدادِ منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔









