اسلام آباد(نیوزڈیسک)اتحادی حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری پر ڈرون حملے سے پہلے امریکہ نے پاکستان سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا کہ دہشت گر مل گیا ہے جسے ہم نے ٹارگٹ کرناہے ،یہ آپ کے مفاد میں بھی ہے اور ہمارے بھی مفاد ہے،چنانچہ اس کارروائی میں تعاون ہواہے ،افغانستان میں ایمن الظواہری پر ڈرون حملے کا آپریشن امریکہ نے پاکستان کیساتھ مل کر کیا۔ حملے کے بعد امریکہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اوربدلےمیں جنرل باجوہ نے معاشی مددمانگی جبکہ حکومت کے بڑے نقادوں میں شامل سینئر صحافی عدنا ن عادل نےدعویٰ کیا ہے کہ پہلے امریکی ڈالر مصنوعی طور پر مہنگا کیا گیا ،اسٹیٹ بینک نے ڈالرز جاری کرنے بند کردیے تھے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظوہری پر امریکی ڈرون حملہ کے بعد ڈالر مارکیٹ میں ڈال دیے گئے اور ڈالر تقریباً 10 روپے سستا ہوگیا۔ مقصد عوام کو باور کروانا ہے کہ امریکہ کے ساتھ رہنے میں ہماری بھلائی ہے۔
ایمن الظواہری پر ڈرون حملہ امریکہ نے پاکستان کیساتھ مل کر کیا،نجم سیٹھی کا دعویٰ








