بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رواں مالی سال کے دوران ملک میں معاشی بحالی کی توقع ہے، زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 9سے ساڑھے 10فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 27-2026 کے دوران معاشی بحالی کی توقع ہے،زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا ملنے کا امکان ہے، فصلوں کی بہتر پیداوار سے دیہی آمدنی اور کاروبار میں اضافے کی توقع ہے۔

اکتوبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.5 سے 10.5 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئندہ مہنگائی کا انحصارعالمی توانائی کی قیمتوں اور خوراک کی فراہمی پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس نظام میں بہتری اورتوانائی کی بچت سےپائیدارمعاشی ترقی میں مدد ملےگی، سرکاری اداروں کی اصلاحات سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے، فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کو زرعی پیداوار میں اضافے سے فائدہ ہوگا۔

تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع ہے، چند بڑی صنعتوں میں پیداوار بڑھنے کا امکان ہے، مشینری کی درآمد سے ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی توقع ہے۔

بیرون ملک سےترسیلات زر اور سروسزکی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے، ترسیلات زرمیں اضافہ ملکی آمدنی اور زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے مددگار ہوگا، زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر سے معیشت کو سہارا مل رہا ہے، حکومت کی توجہ ٹیکس وصولی بڑھانے اور اخراجات پر قابو رکھنے پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں:ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ, بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

رپورٹ میں کمزور اور کم آمدنی والے طبقوں کی مدد کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیاہے ۔ بجٹ سرپلس ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے، صنعتی پیداوار میں بہتری یکساں نہیں، مختلف شعبوں کی کارکردگی مختلف ہے، ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔