بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسان مزاری ایتھلیٹس کے خرچ پر برمنگھم پہنچ گئے،شہلارضابنکاک جانے کیلئے ویمن ہاکی ٹیم کی ٹیم منیجر بن گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے وزراکی پھرتیاں،حسان مزاری کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے خرچ پر برمنگھم پہنچ گئےجبکہ شہلارضانے ویمن ہاکی ٹیم کے ساتھ بنکاک جانے کے لئے خود کو بطورٹیم منیجرشامل کرالیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے احسان مزاری بین الصوبائی رابطے کے وزیرکی حیثیت سے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستے سے بعض ایتھلیٹس کو ڈراپ کروا کران کی جگہ برمنگھم پہنچ گئے ، ان کی وزارت کی طرف سے بعض ایتھلیٹس کے لئے فنڈنگ روکی گئی اور انہیں برمنگھم کے سفر کے لئے متبادل ذرائع سے رقم بندوبست کرانا پڑا۔دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کی وزیرسندھ برائے ترقی نسواں شہلارضا نے خود کو پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کےساتھ بنکاک جانے کے لئے خود کو بطورٹیم منیجرشامل کرالیا ،ٹیم بنکاک میں ویمن انڈورہاکی ایشیاکپ میں شرکت کرے گی۔ادھر کھیلوں کی تنظیموں نے وزرا کے اس اقدام پرشدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہاہےکہ اب سب کو سمجھ جاناچاہیے کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیوں نہیں ہورہی اور ایتھلیٹس کیوں میڈلزلئے بغیر واپس آتے ہیں۔