اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے۔رہائش گاہ سےمبینہ خلاف ورزیاں 15 روزمیں ختم کرنےکی ہدایت۔
نوٹس میں رہائش گاہ کے سیٹ بیکس میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی اے کی اراضی پر گارڈ پوسٹس اور جنریٹر نصب کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں مبینہ خلاف ورزیاں 15 روز کے اندر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کا پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں ویزا دینے کا بڑا اعلان
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عدم تعمیل پر عمارت سیل کرنے اور غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کے اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔









