بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی

ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے خدشے کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوگئے، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی حقیقی پیشرفت نہیں ہوئی، سرگئی لاوروف

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی بینک نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔