بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران امریکا کیساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے: جرمن وزیر خارجہ

جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈے فل (Johann Wadephul)نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ممالک کا مؤقف ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کے بیشتر ممالک بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

مزیدپڑھیں:ایران کے لاوان جزیرے کے قریب جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

انہوں نے حوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روس پر بھی زور دیا کہ وہ بحیرہ اسود میں حملوں سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے سے باز آئے۔