بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

برمنگھم(نیوزڈیسک)شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کےلئے پہلا میڈل جیت لیا۔
شاہ حسین شاہ نے پاکستان کےلئے جوڈو میں برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔
شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔
کوچ شاہ حسین فیصل بٹ کا کہنا ہے کہ شاہ حسین نےبے پناہ محنت کی ہے پاکستان کو پہلا میڈل دلوایا ہے۔