لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔
باضابطہ اعلان کل پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے مشاورت کے بعدکیا جائےگا، وزرا کے محکموں کا اعلان بھی کل کیاجائےگا۔
پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس شامل ہیں۔
فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے راجہ بشارت، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ، سردار محسن لغاری، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین اور سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
ان کے علاوہ عنصر مجید نیازی ، ملک تیمور، منیب چیمہ ، علی عباس شاہ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی کے نام پنجاب کابینہ میں شامل ہیں، راجہ یاسر ہمایوں اور خرم ورک ، حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت دینےکاعندیہ دیا گیا ہے۔
عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی








