اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے امریکہ سمیت تمام دوست ممالک کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کرے گا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بامعنی مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ افغان طالبان حکام اس بات کا واضح عزم کریں کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان سرزمین سے سرگرم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنہ الخوارج (ایف اے کے)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الہندوستان (ایف اے ایچ) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی ٹک ٹاکر کی طلاق کی منفرد تقریب، تنازع کھڑا ہو گیا
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تعمیری روابط کے لیے بدستور تیار ہے، تاہم ان روابط کے نتیجے میں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس پیش رفت ہونا ضروری ہے۔









