ایران(Iran) نے برطانیہ(United Kingdom) کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا، جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو بھی دشمن گروپ قرار دے دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسرائیلی جنگ میں برطانیہ کی حمایت اور ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکی وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ سے زائد شہریوں کی پیشگی ووٹنگ
دوسری جانب برطانیہ نے رواں سال جولائی میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
برطانوی فیصلے کے تحت ملک میں پاسدارانِ انقلاب کی مدد کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔









