بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا

موصوف اس فیلڈ میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ نے ایڈرین ہیملٹن مانز (Adrian Hamilton-Manns) کی قومی ایئرلائن کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا تھا، انہوں نے آج سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

مسٹر ایڈرین ہیملٹن مانز کو عالمی ہوا بازی کے شعبے میں اعلیٰ قیادت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ان کی تقرری پی آئی اے کی جاری تبدیلی اور بحالی کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

وہ تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایئرلائنز کی تنظیم نو، بحالی اور انہیں منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے عالمی ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹانک میں مسلح افراد نے 4 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا، تحقیقات شروع

ان کا پیشہ ورانہ تجربہ 30 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے، مسٹر ایڈرین ہیملٹن مانز کی بطور سی ای او ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر کنسورشیم اور پی آئی اے کی پوری انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات کی قومی ایئرلائن کے لیے گراں قدر خدمات اور ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔