پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد(Omar Shehzad) اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی (Shanzay Lodhi)کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری جوڑے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اس موقع پر شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ میں بچے کی اچھی صحت، مضبوط ایمان، خوشیوں بھری زندگی اور نیک انسان بننے کی دعا کی گئی۔ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام حضرت اسماعیل علیہ السلام کے نام پر ’اسماعیل‘ رکھا ہے۔


شانزے لودھی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 24 گھنٹے تک زچگی کی تکلیف برداشت کرنا پڑی جس دوران ان کے شوہر عمر شہزاد ہر لمحہ ان کے ساتھ رہے۔


انہوں نے لکھا کہ یہ سفر جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل تھا لیکن بیٹے کو پہلی بار گود میں لیتے ہی وہ تمام تکلیف بھول گئیں۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے نام جذباتی پیغام، مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان
واضح رہے کہ عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے فروری 2025 میں مدینہ میں نکاح کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔









