بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویرات کوہلی کے پاس سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی(virat kohli) نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے تین اہم بیٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی جس کے دوران کوہلی کے پاس کئی انفرادی سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہوگا۔

لسٹ اے سنچریز:

پہلا ریکارڈ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ہے۔ کوہلی اور ٹنڈولکر دونوں اب تک 60، 60 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک اور تھری فیگر اننگز کوہلی کو اس فہرست میں ٹاپ پر پہنچا دے گی۔

ون ڈے انٹرنیشنل رنز:

دوسرا ہدف ون ڈے رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔ کوہلی اب تک 8 ہزار 667 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹنڈولکر کے 8 ہزار 720 رنز ہیں۔

مزیدپڑھیں:فٹبال میچ کے دوران خوفناک تصادم، ہسپانوی کھلاڑی آئی سی یو میں داخل

انہیں سابق عظیم بیٹر سے آگے نکلنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں۔

سینا (سی ای این اے) ممالک کے خلاف نصف سنچریز:

تیسرے ریکارڈ میں سینا (سی ای این اے) ممالک یعنی جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شامل ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے 133، 133 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کوہلی کے لیے تاریخ رقم کرنے کا اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے۔