بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں، اعلیٰ ایرانی عہدیدار

ایران(Iran) اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ تاحال دور ہے۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ تہران واشنگٹن کے حد سے زیادہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو ایران کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق ثالثی کرنے والے ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی اختلافات کم کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران امریکی حملوں کا خطے کے اندر اور باہر بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

مزیدپڑھیں:سردیوں میں بار بار نزلہ اور زکام کیوں ہوتا ہے؟ اصل وجوہات اور بچاؤ کا آسان طریقہ

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہونے کے خدشات روکنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ قطر اہم ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار نے پیر کی شب دی جر یروشلم پوسٹ کو تصدیق کی کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر حملے کیے ہیں۔

امریکی عہدیدار کے مطابق یہ محدود نوعیت کے حملے تھے اور انہیں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی بحالی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں نے جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز کے اوپر موجود ایک امریکی طیارے کی جانب میزائل داغا، جس کے جواب میں امریکی فوج نے اپنے دفاع میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل استعمال کیا۔