بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز، پختونخوا حکومت کا انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز میں ملوث بیرون ملک فرار افراد کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

مشیر اطلاعات ثمر بلور نے میڈیا کو بتایا کہ سہیل آفریدی کابینہ اور ان کی ٹیم کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک فرار ہونے والوں کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

ثمر بلور کے مطابق پتنگ عرف ہادی نے 4 ارب روپے کی کرپشن کی، جبکہ بلدیات، ہائیر ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکموں میں بھی ریکارڈ خورد برد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا ایک قریبی فرنٹ مین بھی بیرون ملک فرار ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان درست ہے، پی ٹی آئی حکومت دہشت گردوں کے خلاف خاموش تھی۔ پی ٹی آئی افغانستان کا نظام یہاں لانا چاہتی تھی، دہشت گردی کے معاملے پر بعض مذہبی سیاسی جماعتوں کا بیانیہ بھی مختلف ہے۔

مزید پڑھیں:بانی گورنر راج سے باخبر، اچھا ہوا حکومت ختم ہوئی’’بیان‘‘ نہیں دیا، بیرسٹر گوہر

ثمر بلور نے بتایا کہ حکومت ایم ٹی آئی اور بورڈز میں تبدیلیاں لا رہی ہے۔ اسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز میں بیوروکریسی اور حکومتی ٹیم کے ارکان کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔